لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ، ہم جتنے مرضی اشاریے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس میں ایمر جنسی کے نفاذ کی طرز پر اقدامات ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اب روایتی تعلیم کی بجائے معیاری تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہو گی اورجدیدتعلیم کی جانب پیشرفت کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کے لئے حکومت غریب گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ