ممبئی(عکس آن لائن)1992ء میں فلم بے خودی سے 17سال کی عمر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انہیں کیرئیر کی شروعات میں کالی اور موٹی کہا جاتا تھا۔
مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے بالی ووڈ میں امتیازی رویے کا سامنا کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک شو میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ انہیں کالی، موٹی اور چشمش کہا جاتا ہے.
تاہم وہ ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کام پر محنت کرتی تھیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود منفی تبصرے کرنے والوں سے کئی بہتر ہیں۔کاجول نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سانولے رنگ کو بہتر کرنے کیلئے بہت جدوجہد کرتی رہیں اور پھر انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھ کر بہت مشکل سے یہ یقین دلایا کہ وہ خوبصورت ہیں اور اچھی لگ رہی ہیں۔