ممبئی(عکس آن لائن)اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ نفس کا تزکیہ یہ ہے کہ اپنی اپنے نفس کو ہر اس چیز سے روکنا جس سے اللّٰہ نے منع کیا ہے۔اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا خان نے نفس کے تزکیے کے حکم کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نفس کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے بھی بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس سے انسان کو کیا حاصل ہوتا ہے۔ثنا خان کی ایک منٹ اور 40 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ نفس کا تزکیہ یہ ہے کہ اپنے نفس کو ہر اس چیز سے روکنا جس سے اللّٰہ نے منع کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کی ترغیب دی کہ جب آپ اپنا ہر کام اللہ کے حکم کے مطابق ڈھال لیں گے تو ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوجائے گا۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے روز مرہ کے کام کاج ہماری نماز اور دیگر عبادات میں اثر انداز ہوتے ہیں، اگر آپ تہہ دل سے اپنے دینی فرائض نبھانا چاہتے ہیں تو روزمرہ کام کاج میں اللہ کے حکم کی پابندی کریں۔ثنا ء خان نے کہا کہ نفس پر قابو پانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں لہذا اسے قابو میں کر لیں اس سے پہلے یہ ا?پ کو قابو میں کرے۔