جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن )گزشتہ روزافتخار ہاوس احمد نگر چٹھہ میں راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی سیکرٹری چوہدری ساجد حسین چٹھہ کی زیرِ صدارت 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماچوہدری ساجدحسین چٹھہ نے کہا 16 اکتوبر کو محترمہ مریم نواز و تمام مسلم لیگی قائدین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں مزید کہا کہ آئین پاکستان و قانون کی بالادستی اور ووٹ کی عزت کی بحالی کے لیے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوامی مسائل، مہنگائی، بے روزگاری اور افراط زر پر قابو پانے میں حکمران ٹولہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
ملک کے موجودہ حالات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ عوام پر مسلط حکمران ناتجربہ کار اور نا اہل ہیں۔۔ائین پاکستان ہی پاکستان کی اصل قوت ہے افواج پاکستان کی ملک کے ادارے پاکستان کی مضبوط قوت ہیں اور پاکستان کی بقاءان ہی کے ساتھ وابستہ ہے، عوام اور افواج پاکستان، آئین پاکستان کے پابند ہیں اور انشائاللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
اجلاس میں چوہدری نوازش علی چیمہ سابق ایم پی اے، ،چوہدری زاہد نواز چٹھہ،سابق چئیرمن جھٹانوالی یونین کونسل، حاجی اختر علی چیمہ سابق چئیرمین یونین کونسل ککہ کولو، چوہدری آصف بشیر بھنڈر،چوہدری عنصر محمود سندھو سابق چیئرمین کوٹ نورا، چوہدری شاہد نواز چٹھہ،چوہدری میاں ظفر اقبال چٹھہ،چوہدری نثار احمد چٹھہ،میاں محمود اقبال،بابر رضوان چیمہ،مرزا محمد افضل،مرزا محمد نواز،محمود اسلم صدیقی، مرزا عبدالغفور و دیگر لیگی اکابرین نے شرکت کی