کراچی (عکس آن لائن) جامعہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث آن لائن کلاسزمتاثر ہے جبکہ سمسٹرامتحانات سے قبل کورسز کی تکمیل مشکل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ، جس سے آن لائن کلاسزمتاثر ہے ، کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے لیب میں کیمیکلز اور دیگرسامان خراب ہورہا ہے اور سمسٹرامتحانات سے قبل کورسز کی تکمیل مشکل ہوگئی ہے۔جامعہ کراچی کوکے الیکٹرک نیلوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاتھا لیکن جامعہ کراچی میں روز 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
صدرانجمن اساتذہ نے وفاقی وزیرپانی و بجلی سے جامعہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، رات گئے شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ، جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا رہا ۔متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد کے مختلف بلاکس ، پی آئی بی کالونی، ایف سی ایریا ، نصرت بھٹوکالونی، خواجہ اجمیرنگری، یوسف گوٹھ، بلدیہ ، اتحادکالونی اوراطراف ، گلشن اقبال اورگلستان جوہرکے کئی بلاکس شامل ہیں۔لیاقت آبادمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ لانڈھی36 بی میں بجلی غائب ہونے سے گرمی میں شہری پریشان رہے۔