کراچی (عکس آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔
نتائج کے مطابق بی اے ریگولر سال اول کے امتحانات میں 822 طلبہ شریک ہوئے،628 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 194 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب76.40 فیصدرہا۔بی اے پرائیوٹ سال اول کے امتحانات میں 696 طلبہ شریک ہوئے،451طلبہ کوکامیاب قراردیاگیاجبکہ 245 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب64.80 فیصدرہا۔