کراچی (عکس آن لائن) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پرجامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی خبر پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یا اللہ رحم بہت دکھ ہے اور آنے والے وقت کا خوف بھی’۔اْنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ’خدارا ہمارے ملک پہ رحم کردیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں’۔
اْنہوں نے لکھا کہ’اپنے چینی مہمانان سے معافی کہ ہم آپکا خیال نہ رکھ سکے’۔ثمینہ پیرزادہ نے اس حوالے سے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’برسوں لگتے ہیں ایک استاد بنانے میں ظالمو’۔اْنہوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ کیسے علم دشمن لوگ ہیں’۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اور ہمارے اللہ نے حکم دیا اقراء یعنی (پڑھ)، میری تمام دعائیں دْکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں’۔