امریکا

تیگرائی میں تنازعے کے باعث ایتھوپیا میں شدید انسانی بحران کا خطرہ ہے، امریکا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرائی میں جاری مسلح تنازعے کے باعث اس افریقی ملک میں بھوک، بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل دوبارہ شدید تر ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تشویش کا اظہار امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔

کئی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے مطابق تیگرائی میں مسلح جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔ تاحال ایک ملین سے زائد انسان وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق وہاں تقریبا دو اعشاریہ تین ملین شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدا دکی فوری ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں