لاہور(نمائندہ عکس)تین ہفتوں بعد محکمہ ریلوے کا نظام جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، سکھرروہڑی جنکشن سے خیبرمیل پشاورکے لیے روانہ ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلوے ٹریک زیر آب آنے کے سبب ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا،ترجمان ریلوے کے مطابق پڈعیدن اور بھریا روڈ کے درمیان ریلوے ٹریک متاثر تھا، تاحال کراچی کا بذریعہ ٹرین رابطی بحال نہ ہوسکا، محکمہ ریلوے نے فی الحال ملک کے دیگر شہروں کیلئے ریلوے سروسز شروع کردی ہے،
ترجمان کے مطابق سکھرروہڑی سے ہفتہ کی صبح پہلی ٹرین خیبر میل روانہ کی گئی، وزارت ریلوے نے 10مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے یہ مسافر ٹرینیں پشاور سے راولپنڈی، لاہور، ملتان اور روہڑی کے درمیان چلائی جائیں گی، خیبرمیل، پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے ملتان اور روہڑی سے پشاور کے درمیان چلے گی جبکہ رحمان بابا ایکسپرس پشاور سے راولپنڈی، فصیل آباد اور روہڑی سے پشاور تک چلے گی،
کراچی ایکسپرس لاہورسے روہڑی اور روہڑی سے لاہور کے درمیان چلے گی اورتیز گام ایکسپرس راولپنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے راولپنڈی کے درمیان چلے گی، گرین لائن ایکسپرس راولپنڈی سے روہڑی کے درمیان چلے گی،ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ایکسپرس وزیر آباد، سیالکوٹ نارووال سے لاہور، خانیوال اورروہڑی کے درمیان چلے گی۔ فریدایکسپرس لاہور سے پاکپتن اور روہڑی کے درمیان چلے گی،قراقرم ایکسپرس لاہور سے فیصل آباد اورروہڑی سے لاہور کے درمیان چلے گی اورجعفر ایکسپرس پشاور سے راولپنڈی، لاھور، ملتان اور روہڑی سے پشاور کے درمیان چلے گی۔