جوار کی نئی قسم

تین کٹائیوں کی حامل جوار کی نئی قسم جلد منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (عکس آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب کے تحقیقاتی شعبہ نے 3سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کو جلد منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب میں اس وقت 9مختلف چارہ جات کی فصلوں پر تحقیق جاری ہے جبکہ 20سے زیادہ چارہ کی اقسام تحقیق کے آخری مراحل میں ہیں جو کہ آئندہ چند برسوں میں منظوری کے بعد پنجاب کے کسانوں کو دی جاسکیں گی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری شعبہ میں پہلی بار 3سے زیادہ کٹائیاں دینے والی جوار کی قسم (اے۔کے 113)جلد ہی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔جانوروں کیلئے غذائیت سے بھر پور لوسرن کی اقسام بھی تحقیقی مراحل میں ہیں جن میں اہم غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے گئے ہیں۔ جنتر کی قسم “کوہ نور”رواں سال منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ۔ برسیم کی 5سے زیادہ کٹائیاں دینے اور جون تک سرسبز رہنے والی قسم (ایف۔ بی 19-3) بھی آئندہ 2برس تک کسانوں کو متعارف کروادی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں