شیری رحمان

تیل کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اور اوگراکی ملی بھگت ہے، شیری رحمان 

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اور اوگراکی ملی بھگت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اوگرا حکومت کی ایما پر ہی اضافے کی سمری بھیجتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے کہتے تھے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب ملک کا وزیراعظم چور ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ اب ایک سال میں تیل کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر تھی، پیپلز پارٹی کے دور مین ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لیٹر تھی، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل ہے لیکن تباہی سرکار ہر پاکستانی کو پیٹرول 112 روپے فی لیٹر بیچ رہی، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ہر روز ایک منی بجٹ پیش کیا جاتا ہے،اس نااہل حکومت کی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں