ظہران (عکس آن لائن)دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے تیل کی طلب پر اثرات مختصر مدت کے لیے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کی دوسری شش ماہی میں تیل کا استعمال بڑھ جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امین الناصر نے کہاکہ یہ مندی مختصر مدت کے لیے ہے اور انہیں یقین ہے کہ رواں سال کی دوسری شش ماہی میں طلب کے حوالے سے بالخصوص چین میں بہتری آئے گی۔ یہ دورانیہ طویل مدت کا نہیں ہو گا۔الناصر نے مزید کہا کہ ارامکو جو دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، وہ چین سے اپنے ملازمین کو واپس نہیں بلائے گی۔