ننکانہ صاحب(نمائندہ عکس آن لائن)تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کراس کرتے ہوئے بھینسوں سے ٹکراگئی، دو بھینسیں ہلاک جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موڑکھنڈا لاہور روڈ پر سوکڑ نہر کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کراس کرتے ہوئے بھینسوں کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کی دو عدد بھینسیں موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں بچیکی بڑا گھر روڈ پر بنیادی مرکز صحت کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 22سالہ محمد امتیاز اور 24سالہ عابد شدید زخمی ہوگئے۔
گولڈ میرج ہال بچیکی کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے 55سالہ موٹر سائیکل سوار حنیفاں بی بی شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں کلی موڑ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار دودھ والی گاڑی بھینس سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 34سالہ جاوید شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔