سفر نامی خصوصی نمائش

تہذیبوں کا سفر نامی خصوصی نمائش

جنیوا (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ ، جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے چین کے مستقل مشن نےخصوصی نمائش “تہذیبوں کا سفر” کی افتتاحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیر کے نائب وزیر اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ، جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ فرانسسکو پیسانو، جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر،اقوامِ متحدہ کی تنظیموں اور 30سے زائد ممالک کے مستقل دفاتر کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ تہذیبوں اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے باہمی تبادلہ اور سیکھ لازم و ملزوم ہے ۔پیلس آف نیشنز متنوع خیالات، کثیر الثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی برادری میں متنوع تہذیبوں کے امتزاج کے لیے ایک عظیم اسٹیج ہے۔ خصوصی نمائش “تہذیبوں کا سفر” چینی تہذیبوں کے تاریخی ماخذ اور منفرد دلکشی کو ظاہر کرے گی۔

26 اکتوبر کو ، چائنا میڈیا گروپ کی “تہذیبوں کا سفر ” عالمی ٹور نمائش – مصر خصوصی نمائش” کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کے مرکزی شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں مصر میں چینی سفارت خانے کے نمائندے اور مصر کے ثقافتی اور میڈیا حلقوں کے متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل تھے۔

“تہذیبوں کا سفر ” عالمی ٹور نمائش – مصر خصوصی نمائش” کا اہتمام سی ایم جی کے مشرق وسطیٰ دفتر اور مصر میں چینی ثقافتی مرکز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ خصوصی نمائش 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں