عرفان کھوسٹ

تھیٹر کی بقاء کیلئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینا ضروری ہے ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینا ضروری ہے ، سینئر رائٹر زکے ساتھ سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر آنا ہو گا ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دو ڈرامے کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلکہ سینئر اداکاروں ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز کے مسلسل کام کرنے سے اسٹیج ڈرامے میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے ۔ سب سے پہلے گھر میں بیٹھے سینئر ز کو واپس لینے کے لئے کوشش ہونی چاہیے ۔

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کو بچانے کے لئے کسی نہ کسی کو لازمی آگے آنا ہو گا ورنہ جس تیزی کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت کھو رہا ہے مستقبل میں یہ بھی فلم انڈسٹری کی طرح زوالی کا شکار ہو جائے گاجن لوگوں نے اسٹیج سے نام کمایا ہے وہ اس کے حالات سے بہت دکھی ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان کے بس میں کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں