لاہور(عکس آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ تھیٹر پر جدوجہد کے دنوں میں اکبر راہی سے سیکھا ، کمرشل ڈرامہ فنکار کی اصل زندگی ہوتا ہے اوروہ سارا سہیل احمد کے ساتھ گزرا ہے اور میرے سمیت بہت سے فنکار انہیں استاد کا درجہ دیتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ مجھے یاد ہے میں نے ایک بار گستاخی کرتے ہوئے کسی تھیٹر ڈرامے میں اپنا کردار تبدیل کرنے کا کہہ دیا ۔
انہوںنے مجھے سمجھایا اور جب میں نے اس ڈرامے کی چھ انٹریاں دی توں ان کی کہی بات سچ ثابت ہوئی اور میری وہ انٹریاں سپر ہٹ ہوئیں اور مجھے بھرپور داد ملی ۔