گجرات (نمائندہ عکس آن لائن)تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ رانجھا جھمٹ میں پولیس اور دیہاتیوں نے واردات کی کوشش ناکام بنا دی ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈکیت ہلاک ہو گئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپور جٹاں کو گذشتہ رات 2بجے کے قریب بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ چار ڈاکو گاوں رانجھا جھمٹ میں واردات کر رہے ہیں اور فائرنگ بھی کر رہے ہیں جس کے جواب میں گردونواح کے دیہاتی بھی فائرنگ کر رہے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹان ایس آئی احسان اللہ جو کہ معمول کی گشت پر تھے اپنی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ بذریعہ وائرلیس مزید نفری اور ایلیٹ کی ٹیمیں بھی طلب کر لی دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا ملزمان کو بذریعہ میگا فون سررنڈر کرنے اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا گیا مگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا
پولیس پارٹی نے اپنی اپنی پوزیشن سنبھال لی اور اپنے دفاع میں اکا دکا فائر بھی کیے تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک تھوڑے ہی فاصلے پر دو کس نامعلوم ملزمان کی نعشیں پڑی ہوئی ملیں جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جن کے قریب سے ایک عدد 12بور رائفل معہ تھیلا ، کارتوس ، ایک عدد پسٹل 9MMاور اور روند بھی ملے ۔جبکہ ملزمان کے دو ساتھی اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہو گئے تھے ۔جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔