گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ اروپ پولیس نے ڈکیتی اورمویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث عامر ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضے سے دو لاکھ سترہ ہزار روپے نقدی تین عدد چھترے اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دو منشیات فروشوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے چار کلو پانچ سو گرام چرس برآمدکرلی ہے۔
گرفتار ملزمان میں عثمان ،عامر شہزا ،شان علی، علی رضا،سلیم اور محمد حسیب شامل ہیں جبکہ تھانہ جناح روڈ پولیس نے عرصہ دراز سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث علی حمزہ ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے نقدی ،دو عدد وموٹر سائیکل اورناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل برآمد کرلئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں علی حمزہ ،عمران اور جوادشامل ہیں۔ملزمان کے خلاف کاروائی پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی ضلع گوجرانوالہ میں کوئی جگہ نہ ہے ،ملزمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی ،ہر صورت امن قائم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ۔