لانچنگ

تھائی لینڈ چینی سیاحوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے، وزیر اعظم تھائی لینڈ

بینکاک (عکس آن لائن) تھائی حکومت نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ چینی سیاحوں کے لیے رواں سال 25 ستمبر سے 29 فروری 2024 تک 5 ماہ کے لیے ویزا فری نظام نافذ کرے گا۔

یہ دورانیہ تھائی لینڈ اور چین دونوں ممالک کے سیاحتی موسم کا احاطہ کرتا ہے۔توقع ہے کہ مزید چینی سیاحوں کو تھائی لینڈ کی جانب راغب کیا جائے گا اور تھائی لینڈ کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔16 ستمبر کو شمالی تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی مقام چیانگ مائی کا دورہ کرتے ہوئے تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاوسین نے کہا کہ ویزا فری نظام کے نفاذ سے ویزے کی منظوری کے لیے طویل انتظار کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

سریتھا نے کہا کہ انہوں نے تھائی نیشنل پولیس، نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر ایجنسیوں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی سیاحوں کو بروقت اور جامع خدمات فراہم کریں اور ہر محکمہ پوری طرح تیار رہے ۔ تھائی وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان گہری دوستی ہے۔ چینی سیاحوں کا تھائی لینڈ کا سفر خوش آئند ہو گا اور تھائی لینڈ نے اس حوالے سے ہمہ گیر تیاریاں کر لی  ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں