راولپنڈی(نمائندہ عکس ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی پٹیشن کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس صداقت علی خان، جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس جواد الحسن پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ کل جمعرات کو دوپہر ایک بجے آئینی پٹیشنوں کی سماعت کرے گا۔ توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پٹیشنوں میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی کمیشن ہے اور عدلیہ کا درجہ نہیں رکھتا۔ توہین عدالت کی کارروائی صرف عدلیہ کا اختیار ہے، لہذا الیکشن کمیشن کے نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔ سماعت کے لیے مقرر کیے گئے لارجر بینچ نے عمران خان، فواد چودھری، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔