شیخ رشید

توڑ پھوڑ کیس،شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔