نہتے فلسطینیوں

توپ خانے سے نہتے فلسطینیوں پر گولا باری اسرائیل کا جنگی جرم ہے،بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم

جنیوا (عکس آن لائن) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے کے ذریعے کی گئی وحشیانہ گولا باری اور اس میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔یورو مڈل ایسٹ ہیومن رائٹس آبزر ویٹری کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے حالیہ ایام میں معصوم فلسطینیوں پرٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے شدید گولا باری کی،

یہ گولہ باری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی مرائم کے مترادف ہے۔آبزر ویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولا باری میں سینکڑوں معصوم اور نہتے فلسطینی شہید ہوئے، 11 دن تک جاری رہنے والی اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو کھلے عام پامال کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کارروائیوں کیلئے وضع کردہ بین الاقوامی اصولوں کو کھلے عام پامال کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں