اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا اگست کے دوران تولیوں کی ملکی برآمدات میں 27.51 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 ء کے پہلے 2ماہ کے دوران 15ہزار 547 ملین روپے مالیت کے تولیے برآمد کیے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا اگست کے دوران تولیوں کی ملکی برآمدات 19ہزار 824 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 2 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران تولیوں کی ملکی برآمدات میں 4ہزار 277 ملین روپے یعنی 27.51 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔