فواد چوہدری

توقع ہے بھارتی عوام جنونیوں کے اقتدار سے نجات حاصل کر لیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توقع ہے بھارتی عوام جنونیوں کے اقتدار سے نجات حاصل کر لیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس توقع کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دشمن جنونیوں کے اقتدار کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے لکھا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس دوران درجنوں اموات ہو چکی ہیں، بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کے پاگل پن کی قیمت چکا رہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنونیت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اور اقلیتیں بھارت میں مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں، جب کہ مودی اینڈ کمپنی بھارت کا وجود ختم کرنے کے مشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں