لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران کی چوری ثابت شدہ ہے ،اس کیس میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار شہادتیں ہونی ہے جس کے بعد مقدمے نے اپنے اختتام کی طرف چلے جانا ہے ،عمران خان اپنی چوری کو چھپانے کے لئے پورے ملک میں آگ لگا رہے ہیں ،فرد جرم سے بچنے کے لئے عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں کہ پاکستان جل جائے ،اداروںکے سربراہوں پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ،آپ مقدمے سے جتنا بھاگیں گے یہ ظاہر ہوتا جائے گا آپ چور ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں فل بنچ کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی ہو چکی ہے ، عمران خان حسب عادت کبھی کسی عدالت سے ریلیف لینے کی کوشش کرتے ہیں جب متعلقہ عدالت سے ریلیف نہیں ملتا تو دوسری عدالت میں چلے جاتے ہیں تاکہ وہاں سے ریلیف مل جائے ، اب کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد میں درخواست دائر کر رکھی ہے وہاں سے واپس لیں گے تو یہاں پر فل بنچ میں بحث کا آغاز کریں گے۔ اس پورے ملک میں جو طوفان عمران خان نے برپا کیا ہے اس کی بنیادی وجہ فرد جرم سے بچنا ہے ۔ یہاں پر کوئی الیکشن کا مسئلہ نہیں ہے ،انتخابی شیڈول آیا ہوا ہے لیکن انہوںنے پوری قوم کو ایک الجھن میں ڈالا ہوا ہے کیونکہ انہوںنے فرد جرم سے بچنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فرد جرم سے بچنے کےلئے کبھی ڈسٹرکٹ اسلام آباد میں درخواست دیتے ہیں کہ میری فرد جرم اگلی تاریخ پر لگائی جائے اورہر دفعہ ایسی کوشش کرتے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ آپ ریاست مدینہ کے دعویدار ہےں ،صداقت اور امانت ان کا بنیادی اصول ہے تو آپ توشہ خانہ سے جو چیزوں لی ہیں ان کا جواب دیں کہ میں نے یہ قانون کے مطابق حاصل کی ہیں ،عدالوں سے بھاگنا فرد جرم سے بھاگنا بنیادی مسئلہ ہے یہ کوئی الیکشن کا مسئلہ نہیں ہے ، کوئی امریکی سازش نہیں ہے ، کوئی حب الوطی نہیں ہے صرف آپ کا مقصد چوری چھپانا ہے ،ریاست مدینہ کے دعویدار نے توشہ خانہ سے چیزیں ہتھیا لی ہیں لیکن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں وہ ان کے خلاف بہت بڑا ثبوت ہے ، یہ الیکشن ایکٹ کے نیچے کرپٹ پریکٹس کا بہت بڑا جرم ہے جس سے آپ بچ نہیں سکتے ۔
آپ کبھی عدالت میں کوئی نہ کوئی عذر کھڑا کرنا چاہتے ہیں کبھی عدالت پر حملہ آور ہوتے ہیں،کبھی لشکر لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں کبھی دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیتے ہیں، عدالت کو دوسری جگہ منتقل کر دیا ، میری ٹانگ پر پلستر ہے پیش نہیں ہوسکتا ۔آپ نے فارن فنڈنگ کا کیس بھی کئی سال اسی طرح لٹکایا اور اسکی بنیادی وجہ وہاں بھی چوری ہوئی تھی ۔ آپ دوسروں کو چور چور کا لقب دینے ہیں لیکن اپنے مقدمات میں تاخیر چاہتے ہیں ،توشہ خانہ کے کیس بھی اسی طرح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
آپ نے عدالت پر دھاوا بولا ، وہاں صرف آپ نے بحث کرنی ہے اور دولوگوں کی ضرورت ہے ، آپ نے عدالت اور انتظامیہ سے جتنے لوگ اندر لے جانے کا معاہدہ کیا اس کی بھی خلاف ورزی کی اور اس حد تک چلے گئے عدالت میں جا کر جج سے بد تمیزی کرنی شروع کر دی ۔ اس طریقے سے عدالتوں کا وقار مجروح کیا جائے گا، پولیس والوں پر حملہ آور ہوا جائے گا،بیرون ممالک مظاہرے کئے جائیں گے جس میں ہمارے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے میں پر بات کریں گے ،آپ کیا کر رہے ہیں۔
آپ صرف اپنی چوری بچانے کے لئے عدالتوں کا وقارمجروح کر رہے ہیں ،ا داروںکا وقار مجروح کر رہے ہیں، آپ اس چوری کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ثابت شدہ ہے ، چوری کو چھپانے کے لئے ملک و قوم کو داﺅ پر لگا دیا ، آپ کے اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیںمعصوم بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر عدالتوں پر دھاوا بولتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اپنے آپ کو عدالتوں کے آگے پیش کریں ۔ فرد جرم کا پراسس ہے اس میں تاخیر نہ کریں ۔آپ نہ صادق ہیں اور نہ امین ہے، اگر ہوتے تو عدالت میں پیش ہوتے فرد جرم کا سامنا کرتے ، آپ چاہتے ہیں ٹرائل نہ چلے ، کیونکہ اگر ٹرائل نہیں چلتا تو آپ کو سزا نہیں دیتی ، آپ کو ، آپ کے وکلاءاور قانونی مشیروں کو پتہ ہے آپ مقدمے میں پیش ہوں گے تو سزا سے بچ نہیں سکتے کیونکہ آپ کے خلاف ثبوت ہی اتنے مضبوط ہیں ،
آپ کے دستخط کئے ہوئے کاغذات موجود ہیں ،رسیدیں موجود ہے ، دستخطوں والے بیان حلفی کو جھٹلا نہیں سکتے ، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ۔یہ آپ کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، اگر آپ میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات ہے عدالت میں پیش ہوں اوراپنے مقدمے کا سامنا کریں ۔