لاہور (عکس آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے کہا ہے کہ تمام گرفتارملزمان کے لیے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیساہے، قانون کے مطابق نہ توکسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کوکوئی رعایت ملے گی۔وزیراطلاعات عامرمیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہک قانون کے مطابق نہ توکسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کوکوئی رعایت ملے گی،گرفتارملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کاربھی قانون میں دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کوشناخت سے پہلے گواہ یاکسی اورکو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی،شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔چہرے کوچھپانے جیسے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکامی پراسیکیوشن کی ناکامی کاباعث بن سکتی ہے۔