اسلام آباد (نمائندہ عکس) رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے اکاونٹس پر اسکروٹنی کمیٹی بنائی ، اس کے بعد اس پر میڈیا ٹرائل بھی شروع ہوا ،دن بدن اس کی سنوائی شروع ہوچکی لیکن ہمیں اس کا کوئی نام ونشان نظر نہیں آرہا،ن لیگ کے اکاونٹس اکی اسکروٹنی کمیٹی کہاں ہے ۔بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آئین ، قانون اور جمہوریت کا تقاضا ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے ۔ اس وقت نہ ہمیں انصاف اور نہ ہی انصاف ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
اس لئے یہ اپیل فائل کی جارہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف وہ اوحد شفاف جماعت ہے جو پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کررکے اپنی پارٹی چلاتی ہے ۔ہم نے چالیس ہزار سے زائد دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے اکاو¿نٹس کے دستاویز جمع کرائے حالانکہ ان کا پیسہ ہم سے بھی زیادہ ہے ،آج غیر شفاف کام کے خلاف ہم یہاں آئے اور ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کو واضح ہدایت کے مطابق منصفانہ عمل کو آگے بڑھایا جائے گا ۔
عدالت نے کہا کہ تمام پارٹیز کی فنڈنگ کی تحقیقات کرائی جائیں ۔اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے خزانے پر بہت شکوہ کیا ۔ ان کی جانب کہا گیا کہ معیشت ریکارڈ خسارہ ہے ، مفتاح اسماعیل صاحب اگر ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں توا س کا آسان حل یہ آپ کے بس کی بات نہیں ہے ، امپورٹڈ حکومت کی بس کی بات نہیںکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کریں ، تجارتی خسارہ پر مفتاح اسماعیل کو بتاد وں کہ پی ٹی آئی حکومت کے بیرونی خسارہ اسٹیٹ بینک نے ریکارڈ شائع کیا اسٹیٹ بنک کے مطابق 500ملین بیرونی خسارہ تھا ،الحمداللہ جو پہلا مہینہ میرا وزیر خزانہ تھا اس سے قبل آخری مہینے میں 2.1ارب ڈالر خسارہ تھا ۔
یعنی ہمیںچار گناہ خسارہ ملا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آخری مہینوں میں پاکستان کی زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا زیادہ اضافہ ہوا تھا جبکہ ن لیگ کے دور میںذخائر میں کمی آرہی تھی 8مارچ کو انہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اس پر پوری قوم کو بتادوں کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی نقصان شروع ہوگیا ۔ چار ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس طرح سے ہم نے تنکا تنکا کرکے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا وہ تحریک اعتماد کے بعد خالی ہوتے چلے گئے ،پوری قوم یہ سب قبول نہیں کرسکتی ،امپورٹڈ حکومت میں اتحادی صبح ،دوپہر اور شام کو کہتا ہے کہ یا نہ منظور اور وہ نہ منظور ،آپ نے دیکھ لیا کہ ایہ امپورٹڈ حکومت نہیںچل سکتی ۔
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو چند ہفتوں اند ر شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اور اگر آپ واقعی جمہوریت اور پاکستانی قوم کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں تو آ ئیں عوام کے پاس چلتے ہیں اور انہیں فیصلہ کرنے دیں ۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ دو مختلف پٹیشنز فائل کی جارہی ہیں جن میں پہلی انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس کیانی کافیصلہ کیا ۔