ٹیچنگ ہسپتالوں

تمام میڈیکل کالجز سمیت طبی تعلیمی ادارے اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مزید ایک ہفتہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

بہاولنگر(عکس آن لائن) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے تمام میڈیکل کالجز سمیت طبی تعلیمی ادارے اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مزید ایک ہفتہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے آنکھ’ ناک’ کان’ گلہ’ دانت اور جلدی امراض کے شعبوں کا آؤٹ ڈور بند رہے گا سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری پرائیویٹ میڈیکل کالجز اور طبی تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھا جائیگا اور تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں