لاہور (عکس آن لائن) صو بائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔تمام مساجد اور درباروں میں آنے والے ماسک کے استعمال کو لازمی ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جارہے ہیں۔عوام احتےاطی تدابےر پر سختی سے عملدرآمد کریں،ہاتھ بار بار دھوئیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوروناوائرس سے پیداہونے والی تمام ترصورتحال سے عوام کولمحہ بہ لمحہ با خبر رکھاجارہاہے۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں عوام کوحکومت کاساتھ دیناہوگا۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں