اسلام آباد(عکس آن لائن )سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ تمام صوبے سندھ کی طرز پر ایڈز کے مرض پر قابو کیلئے قانون سازی کر یں ،حکومت تیزی سے پھیلتے ہوئے ایڈز کے مرض پر قابو کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے، حکومت عوام میں ایڈز کیخلاف آگاہی کیلئے مہم و عملی اقدامات اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد نے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی ،وفد میں پاکستان و افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر، اقوم متحدہ کا ایشیا ہیومن رائٹس ایڈوائزر و کمیونٹی ایڈوائزر شامل تھے سینیٹر رحمان ملک کیساتھ ملاقات میں یو این ایڈز کی طرف سے ڈاکٹر ماریہ علینا، قونٹین لیٹاری، فہمیدہ اقبال خان موجود تھیں اس موقع پر یواین وفد نے سینیٹر رحمان ملک کو آنے والے وقت مایچ آئی وی کے خطرات سے آگاہ کیا، ایچ آئی وی کیخلاف اقدامات و قانون سازی میں سینیٹر رحمان ملک نے یو این وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
ملاقات میں سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان میں ایڈز کیخلاف یو این ایڈز کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ تمام صوبے سندھ کی طرز پر ایڈز کے مرض پر قابو کیلئے قانون سازی کر یں ،حکومت تیزی سے پھیلتے ہوئے ایڈز کے مرض پر قابو کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا حکومت عوام میں ایڈز کیخلاف آگاہی کیلئے مہم و عملی اقدامات اٹھائے۔