تلونڈی(نمائندہ عکس آن لائن)
تلونڈی پولیس نے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پرتین رکنی بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ گرفتارکرلیا ۔ منشیات کی بھاری مقداربرآمد الگ الگ مقدمات درج اہل علاقہ میں خوشی کی لہرڈی پی او قصور و ٹیم کو خراج تحسین۔منشیات فروشی کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاو¿ن جاری رہے گاایس ایچ او عابد محمود چھینہ ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عابد چھینہ نے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پرفیاض جوئیہ کے ہمراہ نذراں بی بی ،عثمان غنی عرف صاحب ،سلیم عرف رانجھا پر مشتمل تین رکنی بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ بگھیانہ سے 3350گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک ہی خاندان کے خلاف 9/C کے تین مقدمات میں منشیات کی اتنی مقدار میں واحد کارروائی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور اور مقامی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔مذکورہ گینگ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ سے چوری چھپے چرس ،افیون،ہیروئن اور نشہ آور ٹیکے فروخت کررہا تھا جس کے استعمال سے علاقہ کا ہر دوسرا نوجوان نشے کا عادی بن چکا ہے نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے امید کا اظہار کیا ہے ایس ایچ او عابد چھینہ نے دنیا سے گفتگو میں کہا کہ منشیات بڑی لعنت اورمنشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیںجو رعائیت کے بالکل مستحق نہیں منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ کر نے تک کریک ڈاون جاری رہے گا ۔