تلونڈی راجباہ

تلونڈی راجباہ میں گندگی کے ڈھیر،اہل علاقہ سراپا احتجاج ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ

تلونڈی (نمائندہ عکس آن لائن)محکمہ انہار کی غفلت تلونڈی راجباہ میں گندگی کے ڈھیر،اہل علاقہ سراپا احتجاج ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تلونڈی راجباہ گندگی کے ڈھیروں سے بالکل بند ہو چکی ہے جہاںٹیلوں تک پانی کی رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے وہاں اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور انہیں راجباہ کے پانی سے مالی پورہ و دیگر شہری آبادی متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے محکمہ انہارکے متعلقہ افسران کو آگاہ کرنے کے باوجود چشم پوشی کا مظاہر ہ کیا جا رہا ہے شہریوں ذوالفقار چوہدری ،محمد وقاص ،منظور علی ،راشد ،شاہد و دیگر نے ڈی سی قصور سے فی الفور نوٹس لیکرراجباہ کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہری آبادی کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں