جیل سکیورٹی

تلونڈی: جیل سکیورٹی کو ہمہ وقت فول پروف رکھنے کیلئے جیل ملازمین کو فائرنگ پریکٹس کروائی جا رہی ہے

تلونڈی (نمائندہ عکس آن لائن)
دہشت گردی جیسے سنگین جرائم سے نمٹنے اور جیل سکیورٹی کو ہمہ وقت فول پروف رکھنے کیلئے جیل ملازمین کو فائرنگ پریکٹس کرواتے ہیں ۔

قصور آرمی سنٹر میں سالانہ بنیادوں پر جیل ملازمین فائرنگ رینج پرنشانہ بازی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جیل سپرنٹنڈنٹ سرور ثمرہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام جیل افسران و ملازمین اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھر پور محنت کرتے ہیں تا کہ کسی بھی صورتِ حال میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں