قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تلسی کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم اپریل کے آخر تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنوید امجدنے بتایاکہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جو ایک انتہائی کثیر الفوائد ادویاتی پودا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تلسی کے تازہ پتے چمکدار سبز رنگ کے تقریبا ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تلسی کئی قسم کے بخاروں نزلہ زکام کھانسی اور سانس کی بیماریوں کا شافی علاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار تلسی کی کاشت کے لئے میرازمین کاانتخاب کریں اور شرح بیج3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔