پیاف

تعمیر میں تاخیر سے تخمینہ لاگت بڑھ کر ١٠ ارب روپے ہو گیا ہے، مزید تاخیر نہ کی جائے ‘ چیئرمین پیاف

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں 11 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے جو گزشتہ تین سال سے التوا کا شکار ہے،تخمینہ لاگت 3 ارب سے بڑھ کر10ارب ڈالر تک پہنچنا باعث تشویش ہے۔ پیاف کے چیئر مین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ مختلف مارکیٹوںسے آئے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی اہم تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیرتاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جو جلد از جلد پوا کیا جائے ۔لاہور بزنس کمیونٹی کیلئے حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں