سونیا حسین

تعلیم کے علاوہ جو چیز آپ کو انسان بناتی ہے وہ احترام ادمیت ہے،سونیا حسین

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے علاوہ جو چیز آپ کو انسان بناتی ہے وہ عزت ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سونیا نے بتایا کہ دوسروں کا احترام کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کی ناگوار بات کا جواب دینے میں یقین نہیں رکھتی بلکہ میں مسلہ بڑھانے کی بجائے اس صورتحال سے ہٹ جانا پسند کرتی ہوں۔واضح رہے کہ سونیا حسین کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے اداکاری کا آغاز 2011 سے کیا۔وہ اردو ٹیلی ویڑن کی متعدد کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں