تعلیم کا فروغ

تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عمران خان کے ویژن کے مطا بق اعلی تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کا جا رہا ہے، بد قسمتی سے ماضی میں اعلی تعلیم کے حوالے سے پسماندہ علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے طلبا ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرسطح پر اقدامات کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیںگے،ہمارے دور میں نئی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کو دورحاضر سے ہم آہنگ کیا جا رہاہے، دوردراز شہروں میں بھی نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ سابق دور میں تعلیم کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا گیاہم نے نظر انداز کیے گئے علاقوں کے نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، جہاںہائر ایجوکیشن کے نئے ادارے قائم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں