نارووال(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کا قیام خواتین کو باصلاحیت اور بااختیار بناے بغیر ممکن نہیں ،اسلامی تعلیمات اور سیرت نبوی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے رہنما اصول بتا دیئے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک حقیقی فلاحی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتاہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیورسٹی آف نارووال،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کیمپس،ہائرایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن کے اشتراک سے یو ای ٹی نارووال کیمپس کے اپا نثار فاطمہ اڈیٹوریم میں خواتین کو ہراساں کرنے اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف لڑنے کے لیے نارووال کی خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حقوق نسواں کے تحفظ کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران سمیت معروف ماہر قانون بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم اپنی خواتین کو با اختیار بنا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت میں آنے کے بعد نارروال کی بچیوں کو تعلیم کے زیورسے اراستہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھاے جن میں پہلے مرحلے میں سکولز اس کے بعد کالجز اور پھر تین یونیورسٹیز بناکرنارووال کی طلبہ طالبات کو جدیدتعلیم حاصل کرنیکے اعلی مواقع فراہم ہوئے ہیں۔جس کی بدولت طلبہ طالبات استفادہ حاصل کرکے ملکی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار اداکریں گیکیونکہ اعلی تعلیم کے بغیرانسان ادھورا ہے اورنہ ہی دنیا کودرپیش چیلنجزکامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔