لاہور(عکس آن لائن) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ منزل کے حصول کیلئے اپنی سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ،ہمارے ڈراموں میں کیا موضوعات پیش کئے جارہے ہیں یہ لکھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں اوروہ سنجیدہ اور سلجھے ہوئے لوگوں کے ردعمل سے بھی آگاہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ کیا ہم نوجوان نسل کی تربیت کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس اس کا جواب ہے تو وہ مجھے بتا دے ،فلم ، ٹی وی اور اسٹیج میڈیا کاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن اس کااس طرح مثبت استعمال نہیں ہو رہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے ۔ شان نے کہا کہ میں اسی لئے کہتا ہوں کہ ہمیں سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم نے جانا کس طرف ہے اورجب سمت کا تعین ہوگا تو منزل کاحصول مشکل نہیں ہوگا ۔ ہمیں تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے بلکہ سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشرے کے بیگاڑ کو درست نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر