فیصل آباد تعلیمی بورڈ

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی طرف سے پرائیویٹ سکول و کالجز کی رجسٹریشن، وزٹ اور سکیورٹی فیسوں میں دو گنا اضافہ کردیا گیا۔

مکوآنہ (عکس آن لائن )تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی طرف سے پرائیویٹ سکول و کالجز کی رجسٹریشن، وزٹ اور سکیورٹی فیسوں میں دو گنا تک اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق جس کے باعث نجی سیکٹر پر اضافی بوجھ پڑے گا اور بچوں کی فیسوں میں اضافہ سے والدین کی مالی مشکلات کا باعث بنے گا۔۔ پرائیویٹ سکولز الائنس کا تعلیمی بورڈز سے تمام سروسز کی فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی کہتے ہیں نجی سیکٹر کی فیسوں میں اضافہ کا سارا بوجھ والدین پر پڑے گا۔ تعلیمی بورڈز فیسوں میں اضافہ کیلئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انسپیکشن فیس پہلی بار 30 ہزار جبکہ آئندہ کیلئے 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ پرائیویٹ سکول کی سکیورٹی فیس 50ہزار روپے جبکہ نجی کالج کی فیس ایک لاکھ 30ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں