چینی وزارت خارجہ

تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ملکی معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعطیلات کی پرجوش کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاسی کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ، “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران ، چین میں کھپت سے متعلق صنعتوں کی سیلز آمدنی میں سال بہ سال 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔ چینی اور غیر ملکی افراد کے چین میں داخلے اور باہر جانے کے اوسط روزانہ ٹرپس 2.179 ملین تک جا پہنچے، جو سال بہ سال 28.7 فیصد اضافہ ہے۔

ان میں سے چین میں داخل ہونے اور جانے والے غیر ملکی افراد کے ٹرپس کی تعداد 1.115 ملین بنی ، جو سال بہ سال 43.1 فیصد کا اضافہ ہے، جبکہ ان باؤنڈ سیاحتی سیلز میں تقریباًً 90 فیصد اضافہ ہوا۔ “چائنا ٹورز” سے لے کر “چائنا شاپنگ” تک، ادارہ جاتی کھلے پن کے اقدامات غیر ملکی سیاحوں کے لئے حقیقی کشش میں تبدیل ہو رہے ہیں.

اس کے علاوہ حال ہی میں اختتام پذیر کینٹن میلے میں غیر ملکی خریداروں کی تعداد اور سائٹ پر برآمدی لین دین جیسے متعدد اشاروں نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، اور معروف ملٹی نیشنل خریدار اداروں کی تعداد 376 تک پہنچ گئی ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے.

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ممالک کی کاروباری برادری چین کی معیشت کی طویل مدتی ترقی کے بارے میں پرامید ہے۔ چین کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ چین کے تجارتی ماحول کی رپورٹ (2025) نے چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے مارکیٹ اور قانون پر مبنی بہترین بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے چینی حکومت کے عزم اور خلوص کو ظاہر کیا ہے ۔