ندیم بیگ

تسلسل کیساتھ فلموں کا بننا مثبت رجحان ہے ، ندیم بیگ

لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہاہے کہ پاکستان میں اب تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں جو مثبت رجحان ہے ، عید کے تہواروں پر بھی زیادہ سے زیادہ فلموں کی نمائش ہو رہی ہے جو فلم انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث ہے اور اس سے نئے سرمایہ کاربھی راغب ہوتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ماضی کے برعکس اب کراچی میں فلمسازی نے فروغ پایا ہے یقینا جس کے پورے ملک میں نمایاں اثرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح کاوشیں جاری رہیں تو ہماری انڈسٹری جلد دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کے تجربے سے کس طرح استفادہ کرنا ہے یہ تو انہوں نے سوچنا ہے جن کے ہاتھ میں باگ ڈور ہے اور میرے خیال میں اگر کسی سینئر کو ذمہ داری سونپی جائے گی تو وہ ہرگز اس سے انکار نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں