لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیبنے ڈاکٹروں کی ہدایت کے برخلاف مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل واپس لیجانے کی شدید مذمّت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی جیل واپسی تشویش ناک ہے،جیل واپسی کے وقت بھی ان کی طبیعت خراب تھی، ہائی بلڈپریشراور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی،ڈاکٹرز نے ٹیسٹس کے بعد مریم نواز کو ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا،
انہوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے،ان کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جارہی تھیں، ان کی کوٹ لکھپت جیل واپسی سمجھ سے بالاتر اقدام ہے ،مریم نواز شریف کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے،بے حس حکمران محمد نوازشریف کی صحت کی خرابی سے سبق حاصل نہیں کر رہے،یہ آمرانہ، فسطائی افسوسناک رویہ ہے