ترک صدر

ترک صدر کا شاہ سلمان کوفون،عیدالفطرکی پیشگی مبارکباد دی

انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اورسلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات پر بات کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے شاہ سلمان کوعیدالفطرکی پیشگی مبارکباد بھی دی۔انقرہ اور ریاض کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ایک عشرے کے تناو کے بعد سفارتی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں