طیب اردوان

ترک صدر نے آذر بائیجان ،آرمینیا کا تنازع حل کروانے کیلئے رابطے شروع کردئیے

انقرہ /ماسکو(عکس آن لائن)ترکی کے صدر طیب اردوان نے آرمینیا اور آذر بائیجان کے مابین تنازعات کا مستقبل حل نکالنے کے لیے رابطے شروع کردئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک ایوان صدرنے بتایاکہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل اور بالخصوص آذر بائیجان اور آرمینیا کے علاقائی تنازعات پر گفتگو کی۔

طیب اردوان نے روسی صدر پر واضح کیا کہ آرمینیا نگورنو قرباخ پر اپنے تیس سالہ قبضے کو مستقل شکل دینا چاہتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ترکی اس مسئلے کا پائیدار حل چاہتا ہے۔دوسری جانب روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پیوٹن نے دونوں ممالک کی جھڑپوں میں مشرقی وسطی سے جنگجووں کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ماسکو کی جانب سے ثالثی کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں