اردوان

ترکی 2022 سے ہر سال ایک آبدوز تیار کیا کرے گا، صدر ایردوان

انقرہ (عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہکہ 2022 سے ہر سال ایک آبدہ خدمت تیار کرکے بحری خدمات کے لیے پیش کی جائے گی اور 2027ہماری تمام چھ آبدوزیں ہماری بحریہ کے لیے خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گی۔

اگر ضرورت پڑی تو ترکی لیبیا کی فوجی ضروریات اور امداد میں اضافہ کرسکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوجہ ایلی میں گیولجیک شپ یارڈ کمان گاہ میں پہلی قومی آبدوز پیری ریس کو سمندر میں اترانے اور 5 ویں جہاز سید الرئیس کی پہلی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر نے اپنے خطاب میں مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے اپنائی جانے والی پالیسی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یونان اور اس کی حمایتی ممالک ترکی کو سمنر میں ایک قدم بھی آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تمام راہیں مسدود کرکے رکھ دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں