وزیر دفاع

ترکی کے وزیر دفاع لیبیا پہنچ گئے،ملٹری کالج میں ایک تقریب میں شرکت

طرابلس (عکس آن لائن) ترک وزیر دفاع حلوصی آکار لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پہنچ گئے ، ان کے ساتھ سینئر فوجی افسران بھی تھے ۔ دورے کا مقصد جنگ میں ڈوبے ملک میں ترک فوجی یونٹوں سے ملاقات کرنا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حلوصی آکار الہضبہ کے علاقے میں واقع ملٹری کالج میں ایک تقریب میں شریک ہوں گے۔ادھر لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے گذشتہ روز اپنی فورسز پر زور تھا کہ وہ کسی بھی مقابلے کے لیے تیار رہیں۔ لیبیا کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب تک ترکی کی فوج نے لیبیا کے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے، اس وقت تک خود مختاری بے قیمت ہے اور آزادی ، امن اور سلامتی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ حفتر نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ پر امن طریقے سے لیبیا سے کوچ کر جائے یا پھر جنگ کے لیے تیار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں