ترکی

ترکی کا روسی دفاعی نظام کا حصول امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بلنکن

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ روسی ایس400میزائل سسٹم کی ترکی کی خریداری امریکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے ہم ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ روسی میزائل معاہدے کومنسوخ کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس سنٹر میں ہونے والے ایک ورچوئل تقریب میں بلنکن نے کہا کہامریکی وزیر خارجہ نے ترکی اور تمام اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام خریدنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ اب سے یہ بہت اہم ہے کہ ترکی اور امریکا کے تمام اتحادی روسی ہتھیاروں ، خاص طور پر ایس 400سسٹم کی خریداری سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی دفاعی ایجنسیوں کے ساتھ معاہدے امریکی پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ پابندیاں پہلے سے عاید کی گئی پابندیوںکے علاوہ ہوں گی۔ان کا اشارہ اس قانون کی طرف تھا جو ریاستوں کو نیٹو کے حریف سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے روکنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔بلنکن نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن کے وسیع پیمانے پر معروف خیالات کی روشنی میں ہفتہ کے روز سنہ 1915 میں عثمانی دور میں آرمینی باشندوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ حیران کن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں