ترکی

ترکی میں کئی ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈائون کا اعلان

انقرہ ( عکس آن لائن)ترکی میں کورونا وائرس کی تیسری وبائی لہر کے پیش نظر صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرسوں جمعرات سے سترہ مئی تک عام شہریوں کو صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

صدر ایردوآن نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ اشیائے خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے۔ ہر اتوار کو عام سپر مارکیٹں بھی بند رہیں گی اور لاک ڈان کے دوران ملک میں طویل فاصلے تک اندرونی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔ چوراسی ملین کی آبادی والے ترکی میں پیر کے روز سینتیس ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں