پیرس /انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدر طیب اردوان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد ترکی اور فرانس میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر میکرون نے ایک دوسرے کو خط لکھا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو اپنے خط میں نئے سال کا پیغام دیا اور گزشتہ سال فرانس میں ہونے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے صدر طیب اردوان کے خط کا مثبت جواب دیا اور ملاقات کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر نے یورپ کے لیے ترکی کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کریں گے جب کہ ان کی ترک صدر سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔دوسری جانب فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے بھی دونوں صدور کے درمیان خطوط کے تبادلے کی تصدیق کی گئی ہے البتہ اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر